Advertisement

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ نے اہم فیصلہ کرلیا

پرویز الہیٰ

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں واپس آنے پر راضی ہیں مگر مونس الٰہی تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شافع حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی سے جیل میں تین ملاقاتیں کر چکے ہیں، تیسری ملاقات میں کافی چیزیں تبدیل ہو گئیں۔ پرویز الٰہی تحریک انصاف چھوڑنے پرراضی ہیں مگر مونس الٰہی تیار نہیں ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں چوہدری سرور اور چوہدری شافع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے، پنجاب میں اپنے امیدواروں سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں، ہمارے امیدوار عوامی مقبولیت کے ساتھ ایماندار اور صاف لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا زراعت کی بحالی کا پروگرام انتہائی شاندار ہے، رہائشی کالونیاں زرعی زمین کی بجائے بنجر زمین پر بننی چاہئیں، زراعت کے حوالے سے ہماری جماعت کا بھی واضح موقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم اور دیگر فصلوں کے بیجوں پر تحقیقات کا کام پنجاب میں رکا ہوا ہے، بھارت اس معاملے میں ہمارے سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

Advertisement

چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک قسط ابھی ملنے جا رہی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے تاہم حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version