وزیر اعظم کا پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر

وزیر اعظم کا پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر
وزیر اعظم شہباز شریف نے پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، تمام صوبائی وزرائے داخلہ، وفاقی وصوبائی حکام اور سیکیورٹی فورسز کو شاباشی دی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ، صوبائی و ضلعی انتظامیہ، پولیس کے آئی جیز کو محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر مبارک پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے، وفاقی و صوبائی محکموں اور سیکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراک عمل سے کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات سیکیورٹی خدمات انجام دیں۔ الحمدللہ، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/601236/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/601236/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News