Advertisement

پشاور؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا

دہشتگرد

پشاور؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا

پشاور میں تھانہ سربند ریاض شہید پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے ایک اور حملے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سربند ریاض شہید چوکی پر چھ سے سات دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوکی کے قریب آرہے تھے تاہم پشاور پولیس نے جدید آلات کی مدد سے جھاڑیوں میں چھپے دہشت گردوں کو قریب آنے سے قبل فائر کھول دیا۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی جس دوران دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس تاحال الرٹ ہے، رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔

Advertisement

اس حوالے سے ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ تھانہ سربند ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی، پشاور پولیس پہلے سے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔

ایس پی کینٹ نے مزید کہا کہ پولیس ہائی الرٹ اور بروقت جوابی کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ پولیس نے جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کی مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ  پشاور اور خیبر میں 48 گھنٹوں میں یہ دہشت گردوں کاچوتھا حملہ ہے جبکہ  ریاض شہید چوکی پر اس سے قبل 7 جون کو بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/664189/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/664189/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version