Advertisement

نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں مفت آئی ٹی کورسز شروع کردیے گئے ہیں، امین الحق

امین الحق

نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں مفت آئی ٹی کورسز شروع کردیے گئے ہیں، امین الحق

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں مفت آئی ٹی کورسز شروع کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کے تحت راشد منہاس بوئز اینڈ گرلز سیکنڈری و پرائمری اسکول ناظم آباد نمبر 1 میں ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا گیا۔

آئی ٹی لیب کا افتتاح سربراہ متحدہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کیا۔

اس موقع پر امین الحق نے آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل آئی ٹی لیب میں کمپیوٹر، تیز ترین انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، لیب میں فری لانسنگ، گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت 15 اہم کورسز کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبہ و طالبات لاکھوں روپے کے مہنگے کورسز کی تربیت بالکل مفت حاصل کرسکیں گے، چاہتے ہیں کہ غریب و مڈل کلاس فیملی کے  بچوں کو بھی یکساں مواقع فراہم ہوں۔

Advertisement

امین الحق نے کہا کہ کورسز کی تکمیل طلبہ طالبات کو سیکنڈری سطح پر ہی بہترین ہنرمند بنادے گی، یہی بچے آگے چل آئی ٹی کے میدان میں کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کیلئے آئی ٹی کورسز و تعلیم پرائمری سطح سے دی جانی ضروری ہے۔

سید امین الحق نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کریں، آن لائن کاروبار شروع کریں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پیسہ کمائیں۔

اس موقع پر کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پچاس سال قبل تعلیم کا راستہ بند کرنے کے لیے صوبے میں کوٹہ سسٹم لگایا گیا تھا اب سیاست تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی آئندہ آنے والے پانچ سال اس شہر کے لیے بہتر ثابت ہونگے۔

واضح رہے کہ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، چیف ایگزیکٹو اگنائٹ عاصم شہریار ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/680210/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/680210/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Next Article
Exit mobile version