دھابیجی پائپ لائن کی مرمت مکمل، پانی کی فراہمی شروع

دھابیجی پائپ لائن کی مرمت مکمل، پانی کی فراہمی شروع
دھابیجی میں گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن سے پھٹنے والی پائپ لائن کا مرمتی کام 24 گھنٹوں کے بعد مکمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے بعد کراچی کو معمول کے مطابق پانی کی فراہم شروع کردی گئی ہے۔
پائپ لائن کی بحالی کے بعد متاثرہ پائپ لائن سے پانی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے تاہم تمام سات واٹر پمپ بھی بحال ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی تھی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی تھی، جس سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو یومیہ سات کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کے بعد پائپ لائن نمبر 5 کا مرمتی کام کل شروع ہوا تھا جو اب مکمل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

