Advertisement

مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں حکمت عملی کیا ہوگی؟ مشاورت جاری

مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا سلوگن کیا ہوگا؟ بول نیوز تفصیلات سامنے لے آیا

مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں حکمت عملی سے متعلق  پارٹی میں سینیر رہنماؤں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پہلی ترجیح ن لیگ کے وفادار اراکین ہونگے، ان اراکین میں الیکٹ ایبل زیادہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے تجربہ کار اور نوجوان اراکین کو بھی ٹکٹس ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی، جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کرینگے، کسی بھی جماعت کو ابھی تک مخصوص تعداد میں نشستوں کی پیش کش نہیں کی گئی، کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مذاکرات مریم نواز کی وطن واپسی پر ہونگے جبکہ مریم نواز وطن واپسی پر سندھ میں پیر پگاڑا سے بھی ملاقات کرینگی۔

ذرائع ن لیگ نے مزید بتایا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے ن لیگ، جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version