Advertisement

کل پورے پاکستان سے لوگ سویڈن واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، شاہ محمود قریشی

  • محمد
  • شيئر

شاہ محمود قریشی

نائب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل پورے پاکستان سے لوگ سویڈن واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ہمارے دلائل سنے، کیس میں 13 جولائی کی تاریخ دی گئی ہے اور درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مارک کرنے کا کہا گیا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ آج جو پاکستان میں جمہوری قدروں سے متعلق آواز اٹھاتے تھے ان کی نظر گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب مبذول کروانا چاہوں گا، راجا اعظم صاحب کو نامزد کیا گیا، الیکشن کا وقت مقرر ہو چکا تھا، 3 بجے الیکشن ہونا تھا، سپریم ایپلٹ کورٹ نے انتخابات کی کارروائی روک دی، کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر، دیکھنا ہو گا 10 بجے پولیس اسمبلی میں کیوں داخل ہوئی؟ پولیس نے اسمبلی کیوں سیل کی؟ آج اسمبلی کا جوائنٹ سیشن ہے، دیکھنا ہو گا جمہوریت کے علمبردار اس پر کیا کہتے ہیں، کیا پاکستان کی پارلیمنٹ میں کوئی ایسا پارلیمینٹیریئن ہے جو اس پر گفتگو کرے گا اور کیا کوئی رکن اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی کی توجہ اس جانب کروائے گا؟ میری نظر بلاول بھٹو، شیری رحمان، سینیٹر رضا ربانی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا دوسرا سوال اسپیکر قومی اسمبلی سے ہے، راجہ پرویز اشرف کسٹوڈیین ہیں، کسٹوڈیین آف دا ہائوس کو اپنے دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا کیا اس پر راجہ پرویز اشرف اس پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا اسپیکر گلگت بلتستان کا موقف سنا جائے گا؟ جمہوری اقدار کی بات کرنے والے لوگ اگر آج خاموش ہیں تو کیوں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سوئیڈن کا دردناک اور سنگین واقعہ رونما ہوا اس پر جوائنٹ سیشن بلایا گیا اس بات کی خوشی ہے، یقین ہے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہو گی، کل جمعے کے روز پورے پاکستان سے لوگ اس واقع کے خلاف نکلیں گے، ہم نے اقوام متحدہ کے فورم پر ایک بین الاقوامی کنسینسز کرنے کی کوشش کی، 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن مقرر کیا گیا یہ پاکستان کا اعزاز ہے، آج سوئیڈن کی حکومت اس واقع کو انفرادی فعل قرار دے رہی ہے۔

Advertisement

شاہ محمود نے کہا کہ کیا صرف قرارداد پاس کر دینا اس سنگین مسئلے کا حل ہے؟ اس کے لیے کوئی ٹھوس لائحہ عمل اپنانا ہو گا، جہاں تک ہماری حکومت اس مسئلے کو آگے لے کر گئی تھی اس کو آگے لے کر جانا ہو گا، آج کے اس اجلاس میں منصوبہ بندی کی جانی چاہیے، جمہوریت کے علمبردار گلگت بلتستان میں جو ہوا س حوالے سے کوئی نقطئہ نظر دیں گے؟ اگر ایسا ہوتا رہا تو انتخابات کی کیا افادیت ہوگی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوره کرغزستان ملتوی ہونے کی وجہ بتادی
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور
کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
Next Article
Exit mobile version