Advertisement

جیل سے رہائی کے بعد علی محمد خان نے پہلا بڑا سرپرائز دے دیا

علی محمد خان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کو 8 بار گرفتاری کے بعد بالآخر رہائی مل گئی جس کے بعد کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جس نے بھی غلط کیا، اسے سزا ملنی چاہیے، مجھ پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں، پاک فوج مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستان کو سیاسی انتقام کی نہیں بلکہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ملک کو شفاف الیکشن کی طرف لے جانا چاہیے، سابق وزیر اعظم پر دہشتگردی کے پرچے کاٹنا پاکستان کی بدنامی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں 80 سالہ ماں کی فکر تھی کہ میرے بغیر والدہ کا وقت کیسے گزر رہا ہوگا، ماں نے اڈیالہ جیل میں جنگ میں محاذ خالی نہ چھوڑنے کا پیغام دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/746136/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/746136/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version