Advertisement

بھارت سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

سیلابی ریلا

بھارت سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق چناب ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 122184 کیوسک ہو گیا ہے جبکہ دریائے چناب میں ہفتے کی صبح پانی کا بھاؤ 60 ہزار کیوسک تھا۔

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم بھارت سے دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا اتوار کو سیالکوٹ پہنچے گا۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے پہلے ہی فلڈ وارننگ جاری کردی تھی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Advertisement

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے، آج سے 10 جولائی تک دریا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں سیلابی ریلا مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشیں ہوں گی، فی الوقت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے راوی اور چناب سے منسلک ندی نالوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 52608 کیوسک اور اس کا اخراج 45444 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 41993 کیوسک جبکہ اخراج 19993 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے جبکہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفر گڑھ متاثر ہوں گے۔

Advertisement

فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے صورتحال کو مدِ نظر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version