بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دورے کے دوران کہا کہ ماضی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور ملحقہ علاقے بارشوں میں زیر آب آجاتے تھے جس کی بنیادی وجہ ایم ٹی خان روڈ پر ایک نالہ تھا، اس نالے پر بعض مقامات پر تجاوزات تھیں، ہم نے اس نالے کو میری ویدر ٹاور کے نیچے دریافت کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہاں برطانوی دور حکومت کا قدرتی برساتی نالہ دریافت ہوا ہے، اس نالہ کو سٹی نالے اور ہجرت کالونی نالے سے منسلک کیا جا رہا ہے، نالہ تعمیر ہونے سے آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور پر بارشوں کے دوران بہت بہتری آئیگی، ایک ماہ کے اندر اس پر کام مکمل ہو جائے گا، شہر کے دیگر نالوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کا موسم آج گرم اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News