Advertisement

مغربی دنیا کے ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں ہونے چاہیئں، نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کے ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں ہونے چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی پریس کلب پر مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ہونے والا واقعہ میں ایک انسان نہیں بلکہ اس کے پیچھے وہ اپنے ہے جو دنیا میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہے کہ جب ہولوکاسٹ پر بات کی جائے تو اس وقت آزادی اظہار رائے کہاں چلی جاتی ہے، مغربی دنیا کے ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں ہونے چاہیئں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مزاہب سے وابستہ افراد توہین قرآن پاک کے خلاف متحد ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کی اصولوں کی بنیاد پر نظام قائم ہو تو اسلامک اسٹیڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ دیگر مزاہب سے وابستہ لوگوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو نمایندہ احتجاج کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کے اس مظاہرے میں ہندو اور سکھ برادری کے لوگ بھی موجود ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں کسی بھی مذہب کی کتابوں کو نذر آتش کرنے اور شعائر اسلام کی خلاف ورزی کرنا جرم قرار دیا جائے۔

 مظاہرے میں کارڈینیئل جوزف کوٹس سمیت پادری و بشپ اور ہندو اور سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version