Advertisement

حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق

مون سون

خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون کی مزید بارشوں کا امکان

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد کی جان لے لی جبکہ اس دوران 133 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس دوران 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں، ان میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 48، خیبر پختونخوا میں 20، بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 133 بتائی گئی ہے، جن میں 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں اور اس دوران ملک بھر میں 78 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

Advertisement

تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اس کے علاوہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک میں 11 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version