Advertisement

بارشوں کے تازہ سلسلے پر این ای او سی کا خصوصی اجلاس

این ای او سی

بارشوں کے تازہ سلسلے پر این ای او سی کا خصوصی اجلاس

این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کی صورتحال پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے اجلاس کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق این ای او سی اجلاس کی صدارت قائم مقام چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی جس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال، ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فلیش فلڈنگ کی وجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی اور ڈیمز اور دریاؤں کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں، بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جسکی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے، اگلا مون سون سپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا، اگلے مون سون اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسلادھار بارشوں س دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کیجانب متعلقہ اداروں کو مواصلاتی نظام کی بحالی تیز کرنے اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت، مون سون کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم جاری رکھنے اور متعلقہ اداروں کو دریاؤں اور بھارتی ڈیمز میں پانی کے اخراج کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں نے شرکت کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/819062/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/819062/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version