ہم کسی آقا کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی آقا کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔
تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوستی چاہتے ہیں لیکن آقا اورغلام کے تعلق سے انکار کرتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری والے اگلے نظام کا سوال کرتے ہیں، دوست ممالک کو خدشہ ہے ماضی جیسے حکمران آئے تو سرمایہ ضائع ہو گا، گزشتہ حکومت نے سی پیک روک کر اپنے آقاؤں کو خوش کیا، ہم کسی آقا کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دینگے، گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ بڑا ملک ہو یا چھوٹا ہم دوستی چاہتے ہیں، مہنگائی کا پہاڑ قوم پر گرایا گیا، ہمیں متبادل سوچنا ہو گا، ہمیں نئے منصوبے سوچنے ہونگے تاکہ محنت کش کمائے، ملک میں میگا پراجیکٹس پر دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے، ہم نے ملک میں سر جھکاکر نہیں سر اٹھا کر سیاست کی، جن لوگوں نےترقی کے پہیے کو جام کیا انہیں ہم نے باہر پھینکا، آئندہ ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا انہیں بھی گریبان سے پکڑ کر باہر کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کیا ناجائز حکومت کو کیسے چیلنج کرتے ہیں، ہم نے کل بھی ناجائز حکومت کو باہر کیا۔ ہم لڑنے والے لوگ ہیں ہمیں لڑنے کا تجربہ ہے، وزیراعظم نے اس پسماندہ علاقے کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی، 2018 میں ایسی حکومت آئی جس نے ترقی کا پہیہ جام کر دیا، گزشتہ حکومت نے ایک بھی منصوبے کا آغاز نہیں کیا، نواز شریف نے2017 اور2018 میں کچھ منصوبوں کا آغاز کیا، وزیراعظم اس علاقے کی ترقی میں دلچسپی لیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/821137/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/821137/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News