Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

بارشوں

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگلے48 سے72 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں طغیانی کا خدشہ برقرار رہے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

دریاؤں میں تیز بہاؤ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کی تشہیر کی جائے، حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں،نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version