حکومت نے تمام جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے نام مانگ لیے

حکومت نے تمام جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے نام مانگ لیے
وفاقی حکومت نے تمام جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے نام مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مشاورتی کمیٹی کے رکن نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں تمام پارٹیز کی میٹنگ ہوئی جس میں نگران حکومت، اور قانون سازی سمیت تمام معاملات پر مشاورت ہوئی۔
نوید قمر نے کہا کہ تمام جماعتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کے معاملہ پر مشاورت کریں، تمام جماعتوں کو ناموں کے لیے کہا تاکہ کوئی متفقہ فیصلہ ہو سکے، ابھی تک (ن) لیگ سمیت کسی جماعت نے نگران وزیراعظم کے لیے نام نہیں دیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے صرف انتخابات تک کا وقت گزارنا ہوتا ہے، نگران وزیراعظم کے لئے معاشی ماہر یا جج ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/866980/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/866980/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News