Advertisement

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا بہت جلد ایک نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت غیر ملکی لوگوں کوانٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور پر رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔

کینیڈین حکام نے یہ تجویز کردہ آئیڈیا کورونا کی وباء کے دور سے اخذ کیا تھا جس کی وجہ سے دنیا میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین حکام نے ان لوگوں کے لیے خصوصی ویزہ متعارف کروانے کا ارادہ کیا ہیں جو ایک مستقل ملازمت میں کہیں سے بھی کام کرسکتے ہیں جس کو “کورونا” کے دور میں دنیا بھر میں آزمایا گیا تھا۔

یہ ویزا لوگوں کو کینیڈا جانے اور اس میں رہنے کی اجازت دیتا ہے، بشرطیکہ اس کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی کمپنی میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے “ریموٹ ورک” سسٹم کے ذریعے انجام دیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کینیڈا اس نظام کو اپنانے والا پہلا ملک نہیں ہے اور نہ ہی یہ دنیا کا واحد ملک ہے کیونکہ یہ ویزا اسپین اور اٹلی میں موجود ہے اور اس کا مقصد وہاں رہنے کے خواہشمند افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

کینیڈا کی مخصوص اسکیم کی تفصیلات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہےاور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ویزہ کون کون سی ملازمتوں کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version