Advertisement

پاکستانیوں کے نادرا ڈیٹا سے متعلق انتہائی خوفناک خبر

پاکستانیوں کے نادرا ڈیٹا سے متعلق انتہائی خوفناک خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے نادرا ڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا لیک کر کے فروخت کیا گیا، ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کر کے فروخت کیا گیا ہے، یہ پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادرا حکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، ریکارڈ حاصل کر رہے تھے کہ نادرا کا ایک افسر ہائیکورٹ چلا گیا۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہلِ خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس حساس معاملہ کی انکوائری ہونے دیں، یہ پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی اے سی کے مطابق پاکستانی عدلیہ کا دنیا میں 128 واں نمبر ہے، نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل میں کرپشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل کرپشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/891699/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/891699/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version