الوداع پی ٹی آئی؛ ایک اور سینئر سیاستدان نے پارٹی چھوڑ دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید ذوالفقار علی شاہ نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار علی شاہ پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
سید ذوالفقار شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے ذوالفقار علی شاہ کا پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کیلئے کام کر رہی ہے، ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں۔
واضح رہے کہ ذوالفقار علی شاہ چنیوٹ کے سابق تحصیل ناظم اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر بھی رہ چُکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

