Advertisement

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سرپرائز دیدیا

پرویز خٹک

سابق وزیردفاع پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونحوا محمود خان کے ساتھ جاری ویڈیو پیغام میں سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے اورمحمود خان نے اس صوبے میں دو بارحکومت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ملکراس صوبے کی خدمت کی، چند چیزوں کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں، ہم نے سوات موٹروے بنایا اور صحت سہولت کارڈ متعارف کرایا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں آج ہر پاکستانی سے دو سوال پوچھتا ہوں، پی ٹی آئی نے الیکشن کے 3 سے 4 بار کیوں ضائع کیے، تحریک انصاف نے الیکشن کا وقت کیوں ضائع کیا، یہ بہت بڑا راض ہے، یہ راز سب کی آنکھیں کھول دے گا۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار والا راستہ اپنانا ہے، لہٰذا ہم نے ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری نئی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ہو گا، منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔

پرویزخٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی آج اکٹھے ہوئے ، سب نے صلاح مشورے کے بعد ملکر سیاسی لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا، متفقہ فیصلہ کیا کہ نئی پارٹی کی بنیاد رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version