Advertisement

پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اعظم خان

محمد اعظم خان

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

 انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے  میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے زخمی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، حیات آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل ہے، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version