کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو مزید تائید و تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی کے مخلتف مشکوک علاقوں میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا۔
انفارمیشن بیسڈ آپریشن سلطان آباد اور ہجرت کالونی سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 179 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جس کے بعد 6 غیر قانونی افغان شہریوں کو مزید تائید و تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانہ ڈاکس اور تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/112478/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/112478/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News