Advertisement

پاکستان کا 76واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

جشن آزادی

پاکستان کا 76واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نماز فجر کے وقت ملکی ترقی، یکجہتی، امن، اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔

نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اعزازی گارڈز میں 2 دستے شامل ہیں جن میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جب کہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

Advertisement

گزشتہ رات کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور جیسے مختلف شہروں میں یومِ آزادی کے جشن کا آغاز ہوا، جس سے آسمان پر رنگ ہی رنگ چھا گیا۔

نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو 76ویں آزادی کے جشن پر مبارکباد دی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/129050/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/129050/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version