Advertisement

ڈالر کی قدر میں اضافہ؛ وزیراعظم نے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

نگران وزیر خزانہ

ڈالر کی قدر میں اضافہ؛ وزیراعظم نے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

نگران حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

نگران وزیراعظم نے ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ڈالر کی قدر میں استحکام کے لیے تجاویز طلب کرلیں، تاہم ڈالر کی مصنوعی قدر بڑھنے والے ڈیلرز کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے اور کسٹم افسران کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایف آئی اے اس سلسلے میں ڈالر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ کسٹم حکام ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور ایکشن لے گی اور ڈالر کی قدر میں سٹہ بازوں کے خلاف بھرپور ایکشن کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/129164/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/129164/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version