توہین الیکشن کمیشن؛ فواد چوہدری کے غیر مشروط معافی نامے پر فیصلہ محفوظ

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کو اکٹھا کردیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے غیر مشروط معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
فواد چوہدری وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرا معافی نامہ مسترد کیا، غیر مشروط تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا رہا ہوں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میری استدعا ہے الیکشن کمیشن اب اس کیس پر کارروائی ختم کرے۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے غیر مشروط معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/131616/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/131616/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News