کوئی بھی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے کیلئے تیار نہیں، سعد رفیق

کوئی بھی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے کیلئے تیار نہیں، سعد رفیق
وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے کیلئے تیار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو کے پاکستان سے پروازوں شروع کرنے کیلئے تیار ہے، ستمبر سے برطانیہ کیلئے پروازیں شروع ہو سکتی ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک نااہل وزیر کی وجہ سے صرف ایک روٹ پر ستر ارب کا نقصان ہوا، بعد میں یورپ سے بھی پروازیں شروع ہونگی، 7 یا 8 اگست کو ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اشتہار اخبار کیا جائے گا، کوئی ائیرپورٹ بیچا نہیں جائے گا نا ہی گروی رکھا جاے گا، سب سے پہلے پندرہ سال کیلئے آؤٹ سورس کریں گے۔
سعد رفیق نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول پاکستان کے پاس رہے گا، سول ایوی ایشن کسٹمز پاکستان کے کنٹرول میں رہے گا، صرف رن وے اور ائیرپورٹ آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا اب کوئی پرسان حال نہیں، کوئی بھی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے کو تیار نہیں، پہلے سے لیز والے جہاز بھی واپس مانگے جا رہے ہیں، آج کی تاریخ میں 21 ارب روپے چاہیے تھے، سول ایوی ایشن سے چار ارب لے کر پی آئی اے کو دیے ہیں، سو سے زائد جہاز تھے اب صرف 27 رہ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ائیر انڈیا بھی ڈوب گئے تھے ٹاٹا نے انہیں کھڑا کیا، بھارت کے چھ ائیرپورٹ آؤٹ سورس ہیں، مدینہ منورہ استنبول کے دو ائیرپورٹ بھی آؤٹ سورس ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/132478/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/132478/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News