Advertisement

مردم شماری کو تسلیم کرنے والی پیپلزپارٹی کو یوٹرن لینے میں مشکلات

پیپلزپارٹی

مردم شماری کو تسلیم کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کو یوٹرن لینے میں مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، تاہم پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین اجلاس میں پھٹ پڑے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سی ای سی میں پی پی قیادت کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی اور پارٹی قیادت کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مردم شماری کی توثیق کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور مردم شماری کی حمایت کر کے الیکشن کے تابوت میں کیل ٹھوکی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس سی ای سی اراکین نے کہا کہ اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل پر رضامندی سنگین غلطی تھی، اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل پر رضامندی سے مسائل گھمبیر ہوئے۔

Advertisement

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن اسٹریٹجی کی تشکیل پر کشمکش کا شکار ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوا۔

پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ مستقبل کی حکمت عملی الیکشن کمیشن کے ردعمل سے مشروط ہو گی، پی پی الیکشن کمیشن کے ردعمل پر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرے گی، تاہم پیپلزپارٹی بروقت انتخابات کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/134486/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/134486/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version