Advertisement

وزیراعظم کل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیجیں گے، احسن اقبال کی تصدیق

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔

احسن اقبال نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ورکنگ آورز کے اختتام پر وزیر اعظم صدر مملکت کو سمری بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے قومی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا، اتفاق رائے سے کسی کو بھی نگران وزیر اعظم نامزد کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Advertisement

 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی نگران وزیر اعظم پر مشاورت کل ہو گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین ناموں پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کی صورت میں کل نگران وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔

علاوہ ازیں پارلیمانی کمیٹی کے پاس فیصلے کیلئے تین روز ہوں گے، کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہوا تو حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/145099/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/145099/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version