نگران حکومت کا ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ

نگران حکومت کا ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ
نگران حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کیسوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی گئی ہے تاہم وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر داخلہ کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی میں وزیر تجارت اور وزیر مواصلات شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف اور وزیر اطلاعات کو شامل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف تھے جبکہ اتحادی حکومت میں وزیر اطلاعات بھی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے ارکان میں شامل تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/170091/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/170091/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

