Advertisement

جشن آزادی؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزار قائد

جشن آزادی؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 76 ویں یوم آزادی اور 14 اگست کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، تاہم پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔

اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی  کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔

اعزازی گارڈ میں دو دستے شامل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

علاوہ ازیں دستوں کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر لیفٹیننٹ کمانڈر شہریار جعفر نے پرڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دیے۔

Advertisement

پریڈ کے دوران گارڈ کی جانب سے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا، جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کے ساتھ قائد اعظم کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

دوسری جانب مہمان خصوصی پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے بھی مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/177063/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/177063/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version