Advertisement

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،امین الحق

امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز میں سائبر سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، سائبر سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد این ٹی سی کا ڈیٹا اور سرورز مزید محفوظ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم کے تحت این ٹی سی کے سائبر اسپیس اور ڈیٹا کی مکمل اور مربوط مانیٹرنگ ہوسکے گی، مانیٹرنگ سسٹم کے تحت این ٹی سی کے سائبر اسپیس اور ڈیٹا کی مکمل اور مربوط مانیٹرنگ ہوسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کسی بھی ہیکنگ یا سائبر اٹیک کے بارے میں متعلقہ سیکشن کو فوری آگاہ کردے گا، یہ سسٹم این ٹی سی کے مجموعی نظام کو عالمی معیار کے مطابق مانیٹر کرے گا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھس کہ وزارت آئی ٹی کی مسلسل کوشش ہے کہ این ٹی سی کو وقت کے تقاضوں کے لحاظ سے اپ دیٹ کیا جاتا رہے، ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز ایک نئی ایجاد و جدت سامنے آرہی ہے وہیں سائبر حملوں کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، ان حملوں کی بروقت اور مؤثر روک تھام کیلئے سسٹمز کو اپ ڈیٹ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

دریں اثناء این ٹی سی اور چائنہ کی معروف کمپنی سن واک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version