خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ کیلئے پہلی بار کاربن کریڈٹ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ کیلئے پہلی بار کاربن کریڈٹ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ، بحالی اور اضافے کے لیے پہلی بار کاربن کریڈٹ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے کارخانوں، فیکٹریوں اور آلودگی خارج کرنے والوں پر کاربن ڈائی آکسائیڈ ناپنے کا آلہ نصب کرنا لازمی ہو گا۔
دستاویز کے تحت کاربن ڈائی آکسائیڈ کو محفوظ بنا کر اس کے ذریعے پیسے بھی کمائے جا سکیں گے، کاربن کریڈٹ منصوبے کے تحت کارخانے اب جتنی آلودگی خارج کرینگی اتنا ہی ٹیکس دینگے، خیبرپختونخوا میں کاربن کریڈٹ منصوبہ کے تحت سالانہ 130 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع ہے۔
منصوبہ 5 سال میں مکمل ہو گا، مالاکنڈ اور ہزارہ ریجن میں سالانہ 6 ملین کاربن کریڈٹ پیدا ہونے کی گنجائش ہے۔
منصوبے سے ماحولیاتی، پانی کی آلودگی ختم ہو جائے گئی، کاربن کریڈٹ منصوبے سے سالانہ 13 ملین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/201141/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/201141/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

