استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن میں ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ استحکام پاکستان تحریک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، قانون کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا منفرد نام ہونا چاہیے۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی تاحال الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہوئی، استحکام پاکستان تحریک نے استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ پارٹی رجسٹر نہیں ہوئی تو اعتراض کیسے کرسکتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے نام سے رجسٹریشن روکی جائے۔
ممبر بابر حسن بھروانہ نے کہا کہ کئی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ کے طور پر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔
استحکام پاکستان تحریک کے وکیل نے کہا کہ ایک جماعت کو چھوڑنے والے اسی نام سے ملتی جلتی پارٹی بنا لیتے تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی ہمارا نام اور دوسری پارٹی کا انتخابی نشان چوری کر رہی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ بظاہر اس وقت آپ کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں، پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کے نام تو واپس نہیں لے سکتا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ مسلم لیگ سے متعلق کئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، سیاسی جماعتوں کا انتخابی نشان بھی ان میں تفریق پیدا کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/226425/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/226425/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News