نگران کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی

نگران کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی
نگران کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھانے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر مرتضی سولنگی کو نگران وزیر اطلاعات کا عہدہ دینے کیلئے ایوان صدر بلایا گیا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے کے لئے ایوان صدر بلایا گیا ہے، زیادہ امکان تو یہی ہے کہ وزارت اطلاعات کا عہدہ دیا جائے، حلف تو اٹھا رہا ہوں مگر یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جس وزیر کو جو بھی قلمدان دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تجربہ چونکہ شعبہ اطلاعات کا ہے اس لئے قوی امکان یہی ہے کہ مجھے وزارت اطلاعات ہی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی مختلف ٹی وی چینلز پر کرنٹ افیئرز پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔
وہ سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان بھی رہے ہیں، انہوں نے اپنے دور میں ریڈیو پاکستان کا نظام درست کرنے میں بہت ہی اہم کردار سرانجام دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/230260/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/230260/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

