Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کے گِرد گھیرا مزید تنگ؛ اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا

جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی اور وہ اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے عدالت سے استدعا کی کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کیلئے گرفتاری کی اجازت دی جائے اور عدالت اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے۔

اس پر عدالت نے سابق وزیر اعظم کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

علاوہ ازیں وہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف درج مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/288062/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/288062/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version