Advertisement

اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل؛ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع

  • فہد
  • شيئر

نگران سیٹ اپ

اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل؛ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع

اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی نگران وزیر اعظم پر مشاورت کل ہو گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین ناموں پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کی صورت میں کل نگران وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔

علاوہ ازیں پارلیمانی کمیٹی کے پاس فیصلے کیلئے تین روز ہوں گے، کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہوا تو حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم 24 گھنٹوں کے دوران قومی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ کل شام ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں الوداعی فوٹو سیشن بھی ہو گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/295060/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/295060/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version