اے این ایف کی منشیات کے خلاف مختلف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، 13 ملزمان گرفتار
اے این ایف کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 3 کارروائیوں کے دوران 207 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد اور 5 ملزمان گرفتار ہوئے۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 کاروں میں سوار 5 منشیات اسمگلر گرفتار کیے گئے، تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلو 400 گرام افیون اور 21 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار تمام ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آر سی ڈی ہائی وے لسبیلہ پر واقع العزیز ہوٹل کے قریب کارگو بس سے 162 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، برآمدشدہ چرس بس کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی، یونیورسٹی روڈ پشاور پر بھی گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ادارے کے ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/297013/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/297013/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News