تشدد کا شکار رضوانہ کا علاج جاری؛ پلاسٹک سرجری کا تیسرا سیشن مکمل

تشدد کا شکار رضوانہ کا علاج جاری؛ پلاسٹک سرجری کا تیسرا سیشن مکمل
جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا 21 واں روز بھی علاج جاری ہے۔
اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کے عمل کا تیسرا سیشن مکمل ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق روزانہ بچی کے زخموں کی اینٹی بائیوٹک ڈریسنگ ہورہی ہے اور ہر ڈریسنگ کے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد دوسری ڈریسنگ ہوگی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے روز زخموں کی صفائی کا عمل ہوا تھا، زخموں کے ٹھیک ہونے تک یہ عمل جاری رہے گا۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ میو اور جناح اسپتال کے پلاسٹک سرجنز اسپیشلسٹ ٹیم آپریشن تھیٹر میں موجود ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/308943/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/308943/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

