نگران وزیر خارجہ سے کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ کا ٹیلیفونک رابطہ

نگران وزیر خارجہ سے کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ کا ٹیلیفونک رابطہ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجاب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجاب کی طرف سے مبارکبادی ٹیلی فون کال موصول ہونے پر بے حد خوشی ہوئی۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کویتی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، برادر ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں مختلف محمکہ جاتی طریقہ ہائے کار کے زریعے باہمی تعلقات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جی ایس پی پلس کے باہمی مفاد کی سکیم پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید تعاون اور وعدوں کا بھی اعادہ کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/334296/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News