حکومت عوام کے مساٸل کے حل کیلئے کوٸی لاٸحہ عمل ترتیب دے، فردوس عاشق اعوان

’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘
سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مساٸل کے حل کیلئے کوٸی لاٸحہ عمل ترتیب دے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوامی مساٸل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گنڈا سنگھ اور دیگر مقامات پر سیلاب کی صورت حال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، پروردگار تمام علاقوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے، بھارتی آبی جارحیت شرمناک ہے، مہنگاٸی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگاٸی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، غریب عوام کا کوٸی پرسان حال نہیں، ملک فلاحی ریاست کے بجاٸے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے، بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی اداٸیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی، کل آمدن سے بھی زیادہ صرف بجلی کے بل ہیں جن کی وجہ سے جینا دشوار ہو چکا ہے، آٸی پی پی عوام دوست جماعت ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری جماعت عوامی مساٸل کو حل کرنے کے لٸے معرض وجود میں آٸی ہے، فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لٸے سولر ٹیوب ویل بھی ہمارے منشور میں شامل ہے، حکومت عوام کے مساٸل کے حل کے لٸے کوٸی لاٸحہ عمل ترتیب دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/337772/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/337772/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News