اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 25 افراد زخمی

اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 25 افراد زخمی
اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مری ایکسپریس وے پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث 25 افراد زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ
مسافر بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی#BOLNews #Islamabad pic.twitter.com/ThOWhkrNnM— BOL Network (@BOLNETWORK) August 4, 2023
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 70 کے قریب افراد سوار تھے تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مری حادثے میں زخمی افراد کو طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد شدید زخمی افراد کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مری حادثے میں سوار افراد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد وآپس لاہور جا رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/341040/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/341040/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News