جشن آزادی کی آمد؛ پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں پر رعائیت کا اعلان

پی آئی اے کو ایک سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی
اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں رعائیت کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں، تاہم رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے موثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ملی جوش و جذبے سے سرشار چھوٹے بڑے سبھی بازاروں میں خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔
جشن آزادی منانے کے لئے شہر کے گلی کوچوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، لاہورئیے بھی آزادی کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں، اردو بازار گنپت روڈ پر قومی پرچموں، جھنڈیوں، باجوں اور بیجز کے اسٹالز سج چکے ہیں، بچے بڑے سبھی خریداری میں مصروف ہیں۔
جہاں بڑے جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن ہیں وہیں فیس پینٹنگ، ٹوپیاں، شرٹس، چوڑیاں اور قومی لباس بچوں کی دلچسپی کا محور ہیں، پوری قوم یوم آزادی کے حوالے سے انتہائی پُرجوش نظر آرہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/354721/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/354721/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

