Advertisement

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

رضوانہ

گھریلو تشدد کا شکاررضوانہ آج تیسویں روز بھی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ کمسن بچی رضوانہ نے جج کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کی ساری کہانی سنا دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جج کی اہلیہ مجھ پر روزانہ تشدد کرتی تھیں، مجھے ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں سمیت دیگر چیزوں سے مارتی تھیں۔

کمسن ملازمہ نے بتایا کہ غصے میں آکر جج کی اہلیہ مجھے لاتیں اور ٹھڈے بھی مارتی تھیں اور میرے بال پکڑ پر میرا سر دیوار سے مارتی تھیں اور میرے زخموں کی مرہم پٹی بھی نہیں کراتی تھیں۔

رضوانہ نے پولیس کو اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ جج کی اہلیہ مجھے کئی کئی روز کمرے میں بند کر کے بھوکا رکھتیں، جج فیملی سمیت باہر جاتے تو ہفتہ ہفتہ مجھے گھر میں بند رکھتے۔

Advertisement

گھریلو ملازمہ رضوانہ نے مزید بتایا کہ مجھے ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی، ماں باپ سے میری ٹیلی فون پر بات کراتے تھے مگر جج کی اہلیہ ساتھ ہوتی تھیں، جج کی اہلیہ اپنے زخموں اور تشدد کے بارے میں گھر والوں کو نہ بناتے کا کہتیں اور دھمکاتی تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جج تاحال جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، لاہور ہائیکورٹ جج کو او ایس ڈی کرچکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/385975/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/385975/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version