Advertisement

پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پیغام جاری

امریکی سفیر

یوم آزادی پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پیغام جاری

پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی مش  اور امریکی عوام کی جانب سے میں پاکستانیوں کو یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم صرف گزشتہ سال پرہی نظر ڈالیں تو وہ امریکہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے، اس دوران ہم نےصحت، توانائی ، موسمیاتی تبدیلی اور  حالیہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی کے لیے مل کر کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھتے ہوئے امریکہ پاکستان سبز اتحاد لائحہ عمل دونوں مُلکوں کے درمیان ایسا تبدُّل پذیر قدم ہے، یہ کلیدی اہمیت کے حامل ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے، باہمی تجارت میں اضافے اور ملازمتوں، صنعتوں اور  روزگار کے  مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے مزید کہا کہ باہمی اقدامات کے ذریعے ہم زیادہ مستحکم، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے قیام پر کام کریں گے۔ یوم آزادی مبارک!

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version