کے الیکٹرک نے قبلہ درست نہ کیا تو نگران وزیراعظم نوٹس لیں گے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے قبلہ درست نہ کیا تو نگران وزیراعظم نوٹس لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نے تاجر برادری کے مسائل سنے، میں نے ان سے بجلی کے معاملے پر شکایت کی، کے الیکٹرک نے قبلہ درست نہ کیا تونگران وزیراعظم نوٹس لیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹریٹ کرائم کا سخت نوٹس لیا، سننے کا عمل شروع ہو چکا ہے اب اس پر عمل بھی ہو گا، مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جلد ایکشن ہوتا نظر آئے گا، آئندہ چند روز میں گرفتاریاں، کریک ڈاؤن نظر آئے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/402477/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/402477/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News