خیبرپختونخوا کی چار بڑی جامعات کو مالی مشکلات کا سامنا

خیبر پختونخوا کے 9 نگراں وزراء کو محکمے الاٹ کردیے گئے
خیبرپختونخوا کی چار بڑی جامعات کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جامعات بجٹ میں منظور شدہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے قاصر ہیں۔
پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج، زرعی یونیورسٹی اور انجنئیرنگ یونیورسٹی نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 23_24 میں تنخواہوں میں 35 جبکہ پینشن میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا، ایچ ای سی نے ہمیں اگاہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کی بجائے جامعات بجٹ میں معمولی کمی لائی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ دوسرے صوبوں/وفاقی اداروں میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا، ہمارے جامعات کے ساتھ سنگین ناانصافی اور امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، زرعی یونیورسٹی کے زمہ 1 ارب 80 کروڑ روپے بقایاجات ہیں اور انجنئیرنگ یونیورسٹی کے زمہ 61 کروڑ 60 لاکھ روپے بقایاجات ہیں۔
بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ پشاور یونیورسٹی کے زمہ 1 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ روپے بقایاجات ہیں جبکہ اسلامیہ کالج کے زمہ 81 کروڑ 70 لاکھ روپے بقایاجات ہیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/425772/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/425772/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News