Advertisement

توشہ خانہ کیطرح سائفر کیس میں بھی نا انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیطرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے دستورِ مملکت سے کھلی بغاوت کے فوری نوٹس کی استدعا کردی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی مقامی اور عالمی تنظیموں سے بھی اس غیرقانون، غیرآئینی اور آمرانہ اقدام کیخلاف مؤثر آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت (فیئر ٹرائل) کا بنیادی حق دیتا ہے، توشہ خانہ کیطرح سائفر کیس میں بھی بےانصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 167 کے تحت عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا، اب جیل میں خفیہ ٹرائل کے ذریعے انصاف کے قتل کی نئی روایت قائم کرنے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون و انصاف کے پروانے کو بھی یکسر مسترد کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف مقدمہ کھلی عدالت میں بلاتحصیص میڈیا اور وکلاء کی موجودگی میں چلایا جائے، خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نہ ہی قوم اسے قبول کرے گی، قانون و انصاف کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیرشفاف، غیرقانونی اور امتیازی ٹرائل کا ہدف بنانے سے گریز کیا جائے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/438378/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/438378/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version