حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل اہم قانون سازی کی تیاری

حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل اہم قانون سازی کی تیاری
حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل اہم قانون سازی کی تیاری کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کیلئے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، مجوزہ قانون کے تحت کوئی دینی مدرسہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر آپریٹ نہیں کرسکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے قانونی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دیدی، تاہم وزارت داخلہ نے ترمیمی بل 2023 منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دیا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد کے تناظر میں مجوزہ قانون سازی اہم ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کیے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں رجسٹریشن اور ریگولیشن سے متعلق پرانے قوانین منسوخ کر کے نئے بنائے گئے، تمام غیر حکومتی اور رضاکارانہ تنظیموں کے قوانین منسوخ کرکے نئے بنائے گئے جبکہ خیراتی اداروں، ٹرسٹس اور وفاق کے قوانین بھی منسوخ کرکے نئے بنائے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/441534/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/441534/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

