Advertisement

صدر اسلام آباد چیمبر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ مسترد کر دیا

احسن ظفر بختاوری

حکومت ادویات کے خام مال کی پیداوار کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرے، احسن ظفر بختاوری

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر بیان کاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 20 روپے اضافہ غیر معمولی ہے، قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید میں کمی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار اور عوام کو مہنگائی کے تباہ کن نتائج سے بچانے کیلئے حکومت فیصلے پر فوری نظرثانی کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کی لاگت مزید بڑھ جائیں گی جو شدید مہنگائی کا باعث بنے گی، 22 فیصد شرح سود سے نجی شعبے کیلئے قرضے مزید مہنگے ہوگئے ہیں، پیٹرولیم اور بجلی قیمتوں میںاضافہ پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ کرے گا۔

Advertisement

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ سخت فیصلے کرنے کی بجائے حکومت کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version