تاریخ یاد رکھے گی کہ صرف پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھا، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ صرف پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں رانا تنویر حسین نے 16 ماہ میں مشکل ترین بحرانوں سے نکالنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اخلاص، دیانتداری اور قابلیت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 16 ماہ میں ترجیح صرف اور صرف پاکستان تھا، تاریخ یاد رکھے گی کہ صرف پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھا، کابینہ کے تمام ارکان نے مشکل ترین حالات میں بڑی محنت اور خلوص سے کام کیا، آپ سب ساتھیوں اور احباب کی مشترکہ کاوشوں سے ہی یہ کاوش ممکن ہوئی۔
ملاقات میں انتخابات اور پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News